سورة المطففين - آیت 22
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک نیک لوگ یقیناً بڑی نعمت میں ہوں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22)جن اہل تقویٰ اور اہل خیر کے نامہ ہائے اعمال ” مقام علیین“ میں ہوں گے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ انہیں نعمتوں والی جنت میں جگہ دےگا ۔