سورة المطففين - آیت 16

ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر بے شک وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں یقیناً داخل ہونے والے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(16)ان مجرمین کو ان کے کفر و معاصی کی تیسری سزا یہ ملے گی کہ وہ جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے جس میں ہمیشہ جلتے رہیں گے حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے ” بدائع الفوائد“ میں اس آیت کے ضمن میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں دو قسم کے عذاب دے گا، عذاب حجاب اور عذاب نار۔ عذاب حجاب (یعنی اللہ تعالیٰ کو نہ دیکھنے) سے ان کے دلوں اور ان کی روحوں کو نہایت شدید تکلیف ہوگی اور عذاب نار سے ان کے اجسام جلتے رہیں گے اور اپنے محبوب بندوں کو اللہ تعالیٰ اس دن اپنی قربت اور اپنی دید ارسے نوازے گا اور جنت کی بیش بہا نعمتوں، حورعین اور دیگر بے شمار نعمتوں سے نوازے گا، جیسا کہ سورۃ الدہر آیت (11) میں آیا ہے : ﴿وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا Ĭ” اللہ تعالیٰ انہیں تازگی اور خوشی پہنچائے گا۔ “