سورة المطففين - آیت 13
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جب اس کے سامنے ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(13)اور اس کی ایک صفت یہ بھی ہوتی ہے کہ جب اس کے سامنے قرآن کریم کی تلاوت کی جاتی ہے تو یہ کہہ کر اس کا انکار کردیتا ہے کہ یہ تو گزشتہ قوموں کے قصے اور افسانے ہیں، یہ وحی الٰہی نہیں ہے۔