سورة الإنفطار - آیت 19

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جس دن کوئی جان کسی جان کے لیے کسی چیز کا اختیار نہ رکھے گی اور اس دن حکم صرف اللہ کا ہوگا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(19)اس کی خطرناکی کا اس سے اندازہ لگایئے کہ اس دن کوئی شخص کسی دوسرے کے ہرگز کام نہیں آئے گا، اس دن اللہ کے سوا کوئی ایک ذرہ کا بھی مالک نہیں ہوگا، اسکی اجازت کے بغیر نہ کوئی سفارش کرے گا ، اور نہ کسی کی سفارش قبول کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ غافر آیت (16) میں فرمایا ہے : ﴿لِّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ۖ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ Ĭ” آج کس کی بادشاہی ہے؟ صرف ایک اللہ کی جو قہار ہے“ وباللہ التوفیق۔