سورة الإنفطار - آیت 16

وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور وہ اس سے کبھی غائب ہونے والے نہیں ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(16)اس کی گرمی اس کا عذاب اور اس کی سختی جھیلتے رہیں گے نہ مریں گے اور نہ وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے۔ سورۃ الشوریٰ آیت (7)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ﴿فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ Ĭ” ایک گروہ جنت میں ہوگا اور ایک گروہ جہنم میں“۔