سورة الإنفطار - آیت 13
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک نیک لوگ یقیناً بڑی نعمت میں ہوں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(13) جب یہ ثابت ہوگا کہ بندوں کے تمام اعمال ریکارڈ میں لائے جا رہے ہیں تو اب یہ بتایا جا رہا ہے کہ روز قیامت مومن و کافر اور نیک و بدہر ایک کو اس کے اعمال کے مطابق بدلہ دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے فرائض ادا کریں گے، گناہوں سے اجتناب کریں گے اور صلاح و تقویٰ کی زندگی اختیار کریں گے وہ جنت کی نعمتوں کے مستحق بنیں گے۔