سورة الإنفطار - آیت 9
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہرگز نہیں، بلکہ تم جزا کو جھٹلاتے ہو۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
( 9)حقیقت یہ ہے کہ کوئی چیز نہیں جو تمہیں تمہارے رب کی جانب سے دھوکے میں ڈالے اور تمہیں تمہاری فطرت سے منحرف کر دے، بلکہ تمہارے رب کے بے باپاں احسانات تو تمہاری اس جانب رہنمائی کرتے ہیں کہ تم مرنے کے بعد دوبارہ ضرور اٹھائے جاؤ گے تاکہ تمہارے نیک و بد اعمال کا تمہیں بدلہ دیا جائے گا، لیکن تم محض کبر و عنا دکی وجہ سے سے بعث بعد الموت اور روز قیامت جزا اور سزا کا انکار کرتے ہو، اور کفر و ظلم اور دیگر معاصی کا ارتکاب کرتے ہو۔