سورة التكوير - آیت 19
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک یہ یقیناً ایک ایسے پیغام پہنچانے والے کا قول ہے جو بہت معزز ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(19)بے شک وہ قرآن جو انسانوں کے سامنے بعث بعد الموت کا عقیدہ پورے شرط وبسط کے ساتھ پیش کرتا ہے، اسے اللہ کے معزز و مکرم رسول جبریل روح الامین نے اپنے رب کی جانب سے نبی کریم (ﷺ) پر نازل کیا ہے،