سورة التكوير - آیت 6
وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
6: تمام سمندروں کا پانی ابل پڑے گا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک ہوجائیں گے، بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ سمندروں کا پانی غائب ہوجائے گا اور اس کی جگہ آگ بھڑکنے لگے گی قفال کا قول ہے کہ ممکن ہے جہنم سمندروں کی تہوں میں ہو اور جب دنیا کی مدت ختم ہوجائے گی تو اس کی آگ بھڑک کر اوپر آجائیگی۔