سورة عبس - آیت 27
فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر ہم نے اس میں اناج اگایا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(27) پھر اس سے مختلف قسم کے دانے اگائے، جیسے گیہوں، جو، باجرہ اور دیگر دانے۔