سورة النازعات - آیت 17

اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

فرعون کے پاس جا، یقیناً وہ حد سے بڑھ گیا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(17)پھر انہیں حکم دیا کہ وہ شاہ مصر (فرعون) کے پاس جائیں جس نے سرکشی کی راہ اختیار کرلی ہے اور اللہ کے بندوں کو اپنی بندگی پر مجبور کردیا ہے۔