سورة النازعات - آیت 11
أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا جب ہم بوسیدہ ہڈیاں ہوجائیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(11)انہوں نے بعث بعد الموت کا مزید مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ جب ہماری ہڈیاں گل سڑ جائیں گی اور ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جائیں گی، تو کیا وہ دوبارہ جمع کی جائیں گی اور پھر نئے سرے سے ہڈیاں بنادی جائیں گی۔