سورة النبأ - آیت 40

إِنَّا أَنذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنتُ تُرَابًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلاشبہ ہم نے تمھیں ایک ایسے عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب ہے، جس دن آدمی دیکھ لے گا جو اس کے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجا اور کافر کہے گا اے کاش کہ میں مٹی ہوتا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(40) اللہ تعالیٰ نے از راہ کرم اپنے بندوں کو سورت کی آخری آیت میں مکرر وارننگ دے دی کہ لوگو ! ہم نے تمہیں اس عذاب سے ڈرا دیا ہے، جس کی گھڑی سر پر کھڑی ہے، موت آتے ہی وہ گھڑی آجائے گی اور قیامت بھی قریب ہی ہے، اس لئے کہ ہر آنے والی چیز قریب ہی ہوتی ہے۔ اس دن ہر آدمی اپنے اچھے اور برے عمل کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گا، اور اچھے کو جنت کی طرف لے جایا جائے گا اور برے کو جہنم کی آگ کی طرف ۔تب کافر پر حسرت ویاس کا گہرا بادل چھا جائے گا، اس کی آنکھیں مارے رعب و دہشت کے پتھرا جائیں گی اور کچھ بھی نہ بن پڑے گا تو کہنے لگے گا، کاش ! میں بھی جانوروں کی طرف مٹی ہوگیا ہوتا، تاکہ اس عذاب نار سے بچ جاتا، لیکن ان حسرتوں کا اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔ (اعاذنا اللہ من النار