سورة النبأ - آیت 23
لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ مدتوں اسی میں رہنے والے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(23)اور جس میں وہ ہمیشہ کیلئے رہیں گے جب ایک زمانہ گزرے گا تو دوسرا زمانہ شروع ہوجائے گا اور ان کا عذاب کبھی ختم نہیں ہوگا واحدی نے حسن بصری سے ” احقابا“ کی یہی تفسیر روایت کی ہے۔