سورة النبأ - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ النبا مکی ہے، اس میں چالیس آیتیں اور دو رکوع ہیں ۔ تفسیر سورۃ النبا نام : دوسری آیت میں لفظ ” النبا“ آیاہے، جس سے مراد ” روز قیامت“ ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ﴿عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ Ĭ مکہ میں نازل ہوئی تھی، ابن مردویہ نے ابن زبیر (رض) سے بھی یہی روایت کی ہے۔