سورة المرسلات - آیت 50
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(50) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کفار قریش نے جب اس قرآن کو جھٹلا دیا ہے، جس کے اللہ کی کتاب ہونے کے دلائل روز روشن کی طرح واضح ہیں تو پھر وہ کس کتاب پر ایمان لائیں گے یعنی اگر وہ اس کتاب پر ایمان نہیں لائیں گے تو کفر و ضلالت کی تاریکیوں میں بھٹکتے رہیں گے، یہاں تک کہ موت انہیں آدبوچکے گی اور ہمیشہ کے لئے جہنم رسید ہوجائیں گے اور ایک انسا ن کی اس سے بڑھ کر بدنصیبی کیا ہو سکتی ہے کہ اس کی موت کفر پر ہو اور مرنے کے بعد اس کا ٹھکانا جہنم ہو۔ (اعاذنا اللہ من نارجھنم )وباللہ التوفیق۔