سورة المرسلات - آیت 37
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(37)اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہلاکت و بربادی ہے ان کے لئے جو دنیا میں روز آخرت، جنت، جہنم اور اللہ کے رسول اور اس کے قرآن کی تکذیب کرتے ہیں۔