سورة المرسلات - آیت 14
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(14)اور پھر اس دن کی مزید ہیبت دل میں بیٹھانے کے لئے فرمایا : ﴿وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ Ĭ ” تمہیں کیا معلوم کہ فیصلے کا وہ دن کیسا (ہیبت ناک اور خطرناک) ہوگا“ یعنی وہ نہایت ہی خطرناک دن ہوگا۔