سورة الإنسان - آیت 24

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ آثِمًا أَوْ كَفُورًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس اپنے رب کے فیصلے تک صبر کر اور ان میں سے کسی گناہ گار یا بہت ناشکرے کا کہنا مت مان۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(24) اور مشرکین قریش میں سے ابوجہل اورعتبہ بن ربیعہ جیسے گناہگاروں اور ولید بن مغیرہ جیسے نافرمانوں اور ناشکروں کی بات نہ مانئے، امام شوکانی نے مفسرین کا یہ قول نقل کیا ہے کہ آیت (24) میں ” آثما“ سے مراد عتبہ بن ربیعہ اور ” کفورا“ سے مراد ولید بن مغیرہ ہے ان دونوں نے نبی کریم (ﷺ) سے کہا تھا کہ تم لوگوں کو دعوت اسلام دینا بند کر دو ہم تمہیں مالا مال کردیں گے اور اپنی خوبصورت ترین عورتوں سے تمہاری شادی کردیں گے تو اللہ تعالیٰ نے ﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا Ĭ اور اس کے بعد کی آیتیں نازل فرمائیں۔