سورة الإنسان - آیت 15
وَيُطَافُ عَلَيْهِم بِآنِيَةٍ مِّن فِضَّةٍ وَأَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان پر چاندی کے برتن اور آبخورے پھرائے جائیں گے، جو شیشے کے ہوں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(15) جب اہل جنت کو پینے کی خواہش ہوگی تو چھوٹی عمر کے بچے اور خدمت گار، چاندی کے برتن لئے ان کے پاس پہنچ جائیں گے، ان کے ہاتھوں میں شیشے کے پیالے ہوں گے۔