سورة النسآء - آیت 70
ذَٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ عَلِيمًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ فضل اللہ کی طرف سے ہے اور اللہ کافی ہے سب کچھ جاننے والا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
78۔ اس آیت کریمہ میں اللہ نے فرمایا ہے کہ جنت میں انبیاء صدیقین اور شہداء کی رفاقت اللہ کے فضل و کرم سے ملے گی، عبادتوں کی وجہ سے نہیں، عبادتیں تو ایک بہانہ ہوں گی، اس کے بعد اللہ نے فرمایا کہ اللہ سب کچھ اچھی طرح جانتا ہے۔