سورة النسآء - آیت 67
وَإِذًا لَّآتَيْنَاهُم مِّن لَّدُنَّا أَجْرًا عَظِيمًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس وقت ہم یقیناً انھیں اپنے پاس سے بہت بڑا اجر دیتے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
76۔ آیات 67 ، 68میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر یہ منافقین رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرتے تو ہم انہیں جنت جیسی نعمت دیتے، اور دنیا میں دین اسلام پر ثبات عطا کرتے