سورة القيامة - آیت 3
أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا انسان گمان کرتا ہے کہ بے شک ہم کبھی اس کی ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(3)اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے وہی بات بصراحت کہی ہے جس کو ثابت کرنے کے لئے اس نے اوپر کی دونوں آیتوں میں قسم کھائی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا کافر و ملحد یہ سمجھتا ہے کہ وہ مر کر گل سڑ جائے گا اس کا وجود ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا۔ اور ہم اس کی ہڈیاں زمین سے نکال کر انہیں جمع کر کے اسے دوبارہ زندہ نہیں کریں گے؟