سورة المدثر - آیت 53
كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا، بلکہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(53)اسی لئے اللہ تعالیٰ نے کہا : ہرگز نہیں ہم ان کی خواہش پوری نہیں کریں گے، ان کا مقصد ہمارے رسول کو عاجز و درمادندہ بنانا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے دلوں میں آخرت کا ڈر نہیں ہے، اگر انہیں آخرت میں نجات کی فکر ہوتی، تو ایسی بات نہیں کرتے، بلکہ ایمان لے آتے۔