سورة المدثر - آیت 47
حَتَّىٰ أَتَانَا الْيَقِينُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہاں تک کہ ہمارے پاس یقین آگیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(47)ہمارا یہی حال رہا یہاں تک کہ موت نے ہمیں آدبوچا اور آج ان حقائق کا مشاہدہ کرلیا جن کا دنیا میں ہم انکار کرتے تھے۔