سورة المدثر - آیت 30
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس پر انیس (مقرر) ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(30)اور جہنم پر انیس فرشتے بطور داروغہ مقرر ہیں جو نہایت سخت دل اور بے رحم ہیں، انہیں اللہ کی طرف سے جو حکم ملتا ہے اس کی تعمیل میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرتے اور نہ اس میں کوئی کمی کرتے ہیں۔