سورة المدثر - آیت 22
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اس نے تیوری چڑھائی اور برا منہ بنایا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(22/23)پھر اس ملعون نے اس جھوٹی بات کے بارے میں غور کر کے خوب اطمینان کرلیا کہ اہل قریش اور دیگر مشرکین عرب اسے مان جائیں گے پھر اس لئے میں نے کبر و غرور اور رسول اللہ (ﷺ) اور قرآن سے بغض و عناد کے سبب اپنی پیشانی سکڑالی، اور اس کے چہرے پر حسد و کینہ کی سیاہی پھیل گئی، پھر اس نے حق سے منہ پھیر لیا، اور استکبار میں آ کر قرآن برحق پر ایمان لانے سے انکار کردیا۔