سورة المدثر - آیت 13

وَبَنِينَ شُهُودًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور حاضر رہنے والے بیٹے (عطا کیے)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(13)اور نرینہ اولاد سے نوازا جو ہر وقت اس کے پاس رہتے ہیں، انہیں دیکھ کر خوش ہوتا ہے، ان سے اپنی ضرورتیں پوری کرتا ہے، اور اپنے کاموں میں مدد لیتا ہے۔