سورة المدثر - آیت 4

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اپنے کپڑے پس پاک رکھ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4)یہ بھی جائز ہے کہ کپڑوں سے مراد کپڑے ہی ہوں اور نبی کریم (ﷺ) کو حکم دیا گیا ہے کہ آپ ہر وقت تمام نجاستوں سے اپنے کپڑوں کی پاکی کا خیال رکھئے، بالخصوص جب آپ نماز پڑھئے، اور ظاہر ہے کہ جب آپ کو ظاہری پاکیزگی کا اہتمام کرنے کا حکم دیا گیا ہے تو باطنی پاکیزگی بدرجہ اولیٰ مطلوب ہے۔