سورة المدثر - آیت 3

وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اپنے رب ہی کی پس بڑائی بیان کر۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3)اور اپنے رب کی عظمت و کبریائی بیان کیجیے اور مشرکین سے کہئے کہ اللہ سب سے بڑا ہے، اس لئے تم اس کے سوا کسی کے سامنے نہ جھکو اور کسی کے سامنے دست سوال نہ پھیلاؤ۔