سورة المدثر - آیت 2

قُمْ فَأَنذِرْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اٹھ کھڑا ہو، پس ڈرا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2)اللہ تعالیٰ نے آپ سے فرمایا کہ اے کمبل اوڑھنے والے ” اب راحت و آرام کو چھوڑ دیجیے اور پوری ہمت و نشاط کے ساتھ مکہ کے مشرکین کو عذاب نار سے ڈرائیے۔