سورة المزمل - آیت 16
فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْنَاهُ أَخْذًا وَبِيلًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو فرعون نے اس پیغام پہنچانے والے کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے پکڑ لیا، نہایت سخت پکڑنا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16)اور فرعون نے ان کی بات نہیں مانی تھی، تو ہم نے فرعون اور فرعونیوں کی بڑی سخت گرفت کی تھی اور ان تمام کو سمندر میں ڈبو دیا تھا۔