سورة المزمل - آیت 14
يَوْمَ تَرْجُفُ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِيبًا مَّهِيلًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جس دن زمین اور پہاڑ کانپیں گے اور پہاڑ گرائی ہوئی ریت کے ٹیلے ہوجائیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(14)اور ان کا یہ انجام اس دن ہوگا جب زمین اور پہاڑپوری شدت کے ساتھ ہلنے لگیں گے اور پہاڑ ریت کے تودے بن کرپانی کی طرح بہہ پڑیں گے۔