سورة المزمل - آیت 2

قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

رات کو قیام کر مگر تھوڑا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2)اللہ تعالیٰ نے اس سورت میں نبی کریم (ﷺ) کو پہلے نماز کا، پھر دعوت کی راہ میں اپنی قوم کی طرف سے آنے والی اذیتوں کو برداشت کرنے کا حکم دیا ہے اور آخر میں یہ حکم دیا کہ آپ اپنی دعوت لوگوں کے سامنے اب علی الاعلان پیش کیجیے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے کمبل اوڑھنے والے (نبی) ! آپ رات کے وقت نماز پڑھا کیجیے مفسرین لکھتے ہیں کہ آپ (ﷺ) پر پہلے تہجد کی نماز فرض تھی اور پنجگانہ نمازوں کے فرض ہونے کے بعد آپ کے لئے تہجد کی نماز واجب ہوگئی اور آپ کی امت کے لئے سنت ہوگئی۔ ﴿إِلَّا قَلِيلًا Ĭ کا مفہوم یہ ہے کہ آپ کچھ وقت کے علاوہ ساری رات نماز پڑھتے رہئے۔