سورة المزمل - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سورۃ المزمل مکی ہے، اس میں بیس آیتیں، اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ المزمل نام : پہلی آیت میں ہی لفظ ” المزمل“ آیا ہے، یہی اس سورت کا نام رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول :۔ ماوردی کے قول کے مطابق، پوری سورت حسن، عکرمہ اور جابر کے نزدیک مکی ہے، ابن مردویہ اور بیہقی نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ” سورۃ المزمل“ مکہ میں نازل ہوئی تھی اور نحاس نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ” سورۃ المزمل“ مکہ میں نازل ہوئی تھی سوائے آخری آیت ﴿إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَى Ĭ کے جو مدینہ میں نازل ہوئی تھی۔