سورة الجن - آیت 24
حَتَّىٰ إِذَا رَأَوْا مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًا وَأَقَلُّ عَدَدًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
(یہ اسی طرح غفلت میں رہیں گے) یہاں تک کہ جب وہ چیز دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو ضرور جان لیں گے کہ کون ہے جو مددگار کے اعتبار سے زیادہ کمزور ہے اور جو تعداد میں زیادہ کم ہے؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(24)اہل جہنم قیامت کے دن جب اللہ کے وعدہ کے مطابق عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے، اس وقت انہیں خودمعلوم ہوجائے گا کہ مددگاروں کے اعتبار سے کون لوگ زیادہ کمزور ہیں اور کن کے مددگاروں کی تعداد زیادہ کم ہے، محمد اور ان کے اہل ایمان صحابہ کرام کی یا مشرکین مکہ کی جو زندگی بھر اللہ اور اس کے رسولوں کو جھٹلاتے رہے۔