سورة الجن - آیت 7
وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ کہ بے شک ان (انسانوں) نے گمان کیا جس طرح تم نے گمان کیا کہ اللہ کسی کو کبھی نہیں اٹھائے گا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(7) ان جنوں نے اپنی قوم کو یہ بھی بتایا کہ انسان بھی تمہاری ہی طرح اس گمان میں مبتلا تھے کہ اللہ تعالیٰ کسی شخص کو اپنا رسول بنا کر لوگوں کو توحید کی دعوت دینے اور انہیں شرک سے ڈرانے کے لئے نہیں بھیجے گا۔ آیت کا دوسرا مفہوم یہ ہوسکتا ہے کہ انسان بھی تمہاری ہی طرح اس گمان میں مبتلا تھے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گا۔