سورة نوح - آیت 26

وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور نوح نے کہا اے میرے رب! زمین پر ان کافروں میں سے کوئی رہنے والا نہ چھوڑ۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(26) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نوح (علیہ السلام) کی اس دعا کا ذکر کیا ہے جس کے سبب طوفان آیا اور تمام اہل کفر ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کہا، میرے رب ! اب خشک زمین پر کسی بھی کافر کو نہ رہنے دے۔