سورة نوح - آیت 25
مِّمَّا خَطِيئَاتِهِمْ أُغْرِقُوا فَأُدْخِلُوا نَارًا فَلَمْ يَجِدُوا لَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ أَنصَارًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اپنے گناہوں ہی کی وجہ سے وہ غرق کیے گئے، پس آگ میں داخل کیے گئے، پھر انھوں نے اللہ کے سوا اپنے لیے کوئی مدد کرنے والے نہ پائے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25) اللہ تعالیٰ نے نوح (علیہ السلام) کی دعا قبول کرلی اور ان کی قوم کو طوفان کے ذریعہ ہلاک کردیا اور ان کا یہ انجام ان گناہوں کے سبب ہوا جن کے انجام بد سے نوح (علیہ السلام) نے انہیں ڈرایا تھا لیکن انہوں نے ان کی بات نہیں مانی تھی، تو اللہ کے عذاب نے انہیں گھیر لیا اور سب کے سب ہلاک کردیئے گئے اور ہمیشہ کے لئے جہنم رسید ہوگئے، اور اللہ کے عذاب سے انہیں کوئی نہ بچا سکا۔