سورة نوح - آیت 13

مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تمھیں کیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت سے نہیں ڈرتے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(13) نوح (علیہ السلام) نے جب دیکھا کہ ان تمام نصیحتوں کا ان کی قوم پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑ رہا ہے تو انداز سخن بدلتے ہوئے کہا کہ تم کتنے خراب لوگ ہو کہ تمہارے دلوں میں اللہ کی عظمت و قدرت اور اس کی کبریائی کا کوئی اثر نہیں ہے۔