سورة نوح - آیت 4

يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ تمھیں تمھارے گناہ معاف کردے گا اور ایک مقرر وقت تک تمھیں مہلت دے گا۔ یقیناً اللہ کا مقرر کردہ وقت جب آجائے تو مؤخر نہیں کیا جاتا، کاش کہ تم جانتے ہوتے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(4)اگر تم میری دعوت کو قبول کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا اور تمہیں تمہاری مقرر عمرتک زندہ رہنے دے گا یعنی عذاب دینے میں جلدی نہیں کرے گا اور یاد رکھو کہ جب تمہارے عذاب کا وقت آجائے گا تو اسے ٹالا نہیں جائے گا ۔کاش کہ تم ان باتوں کو سمجھتے تو اللہ کی طرف رجوع کرتے، اپنے گناہوں سے توبہ کرتے اور اس سے طلب مغفرت کرتے !