سورة المعارج - آیت 42
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس انھیں چھوڑ دے کہ وہ بے ہودہ باتوں میں لگے رہیں اور کھیلتے رہیں، یہاں تک کہ اپنے اس دن کو جا پہنچیں جس کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(42)جب ثابت ہوگیا کہ قیامت آئے گی، لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اور مشرکین مکہ اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی دعوت کو ٹھکرا کر تکذیب قیامت پر مصر ہیں تو اے میرے نبی ! آپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے، دنیا میں فاسد عقائد اور باطل چہ میگوئیوں میں مشغول رہیں، کھائیں پئیں اور مزے اڑائیں، اور شرک و معاصی کا ارتکاب کرتے رہیں، یہاں تک کہ قیامت کا وہ دن آجائے جس دن ان سے عذاب کا وعدہ کیا گیا ہے۔