سورة المعارج - آیت 28
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً ان کے رب کا عذاب ایسا ہے جس سے بے خوف نہیں ہوا جا سکتا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(28)اس لئے کہ وہ جانتے ہیں کہ اللہ کا عذاب کسی کو بھی اپنی گرفت میں لے سکتا ہے اس سے بے خوف ہو کر کافرو منافق ہی زندہ رہتا ہے، مؤمن اپنے رب کے خوف سے ہر وقت کا نپتا رہتا ہے۔