سورة الحاقة - آیت 50

وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بے شک وہ یقیناً کافروں کے لیے حسرت (کا باعث) ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(50)تو ہم انہیں ایسے ہی چھوڑ دیں گے بلکہ قرآن کریم سے اس اعراض کا انہیں ضرور بدلہ دیں گے اور آیت (50)میں کہا گیا ہے کہ قیامت کے دن جب کفار دیکھیں گے کہ قرآن کریم پر ایمان لانے والے نوازے جا رہے ہیں اور انہیں جنت کی طرف لے جایا جا رہا ہے تو ان کی حسرت انتہائی شدید ہوگی ۔