سورة الحاقة - آیت 35
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو آج یہاں نہ اس کا کوئی دلی دوست ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(35) اس بدبخت جہنمی کا مزید حال بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آج (یعنی قیامت کے دن) اس کا کوئی رشتہ دار یا دوست نہیں ہوگا، جو اس کے لئے سفارشی بنے اور اسے اللہ کے عذاب سے بچا لے۔ سورۃ غافر آیت (18)میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ” اور انہیں بہت ہی قریب آنے والی (قیامت) سے آگاہ کردیجیے، جبکہ دل حلق تک پہنچ جائیں گے اور سب خاموش ہوں گے ظالموں کا نہ کوئی دلی دوست ہوگا نہ سفارشی کہ جس کی بات مانی جائے“۔