سورة الحاقة - آیت 32

ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر ایک زنجیر میں، جس کی پیمائش ستر ہاتھ ہے، پس اسے داخل کردو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(32)پھر اسے جہنم کی گرم زنجیروں میں سے ایک زنجیر میں اس طرح پُرو دوکہ اس کے دبر سے داخل کرو اور منہ سے نکال دو، تاکہ اس میں لٹکا رہے۔ اعاذنا اللہ من عذاب جھنم۔