سورة الحاقة - آیت 27
يَا لَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے کاش کہ وہ ( موت) کام تمام کردینے والی ہوتی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(27) جہنمی اپنی حسرت و نامرادی کا مزید اظہار کرتے ہوئے کہے گا کہ میرا مال آج مجھے عذاب الٰہی سے بچا نہ سکا۔