سورة الحاقة - آیت 5
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو جو ثمود تھے وہ حد سے بڑھی ہوئی (آواز) کے ساتھ ہلاک کردیے گئے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(5)کفار قریش کی طرح قوم ثمود اور قوم عاد نے بھی روز قیامت کو جھٹلایا، تو قوم ثمود کے لوگ ایک شدید ترین چیخ کے ذریعہ ہلاک کردیئے گئے یہ قوم شام و حجاز کے درمیان ” حجز“ نام کی جگہ پر آبادتھی، جسے آج کل مدائن صالح کے نام سے جانا جاتا ہے اور جو سعودی عرب کے شہر ” العلا“ سے صرف چند میل کے فاصلہ پر ہے۔