سورة القلم - آیت 48
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس اپنے رب کے فیصلے تک صبر کر اور مچھلی والے کی طرح نہ ہو، جب اس نے پکارا، اس حال میں کہ وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(48) اس لئے اے میرے نبی ! آپ اپنی دعوت کے ساتھ آگے بڑھتے رہئے، ان کے کبر و عناد اور ان کی تکذیب کی پرواہ نہ کیجیے اور مچھلی والے یونس بن متی کی طرح نہ ہوجایئے جنہوں نے اپنی قوم کی اذیتوں سے تنگ آ کر صبر کا دامن چھوڑدیا تھا اور انہیں چھوڑ کر وہاں سے رخصت ہوگئے تھے اور جب مچھلی نے انہیں نگل لیا اور حزب و ملال سے ان کا دل بھر آیا۔