سورة القلم - آیت 9

وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ چاہتے ہیں کاش! تو نرمی کرے تو وہ بھی نرمی کریں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(9)وہ تو تمنا کرتے ہیں کہ آپ ان کے معبودوں کی عیب جوئی نہ کریں اور ان کی بے بسی بیان نہ کریں تاکہ وہ بھی آپ کو گالی نہ دیں اور اذیت نہ پہنچائیں۔